اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑک پر میکڈمائزیشن کو لیکر خاموش احتجاج

لرگام کے لوگوں نے آج سڑک پر میگڈیمائزیشن نہ بچھائے جانے کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

سڑک پر میکڈمایزیشن کو لیکرخاموش احتجاج
سڑک پر میکڈمایزیشن کو لیکرخاموش احتجاج

By

Published : Sep 19, 2020, 8:25 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال کی اہم شاہراہ ترال ستورہ سڑک پر اگرچہ امسال آر اینڈ بی محکمے کی طرف سے میکڈمائزیشن کا عمل شروع کیا گیا، جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی نے راحت کی سانس لی، تاہم لرگام سے واگڈ تک سڑک کے ایک حصے پر میکڈمائزیشن نہ کرنے سے ان دیہات کی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

سڑک پر میکڈمایزیشن کو لیکرخاموش احتجاج

لرگام کے لوگوں نے آج اس معاملے کے سلسلے میں خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک

لرگام کے لوگوں نے بتایا کہ آج تک ان کو جھوٹے وعدے کرکے بہلایا گیا کہ اس سڑک پر کول تار بچھایا جائے گا، لیکن اب متعلقہ حکام نے مشینری کو واپس بلا لیا ہے۔ یہاں تار کول بچھانے کے سیزن کا بھی ختم ہو رہا ہے۔ احتجاجی افراد نے مانگ کی ہے کہ اس سڑک پر جلد از جلد تار کول بچھایا جائے ورنہ مقامی بستی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details