اردو

urdu

ETV Bharat / state

'احتجاج کے بجائے لوگ محکمہ کا تعاون کریں' - لوڈ میں اضافہ

محمد مقبول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں تاکہ سرما کے دوران علاقے میں بجلی بحران نہ پیدا ہو۔

pulwpulwamaama
pulwama

By

Published : Nov 20, 2020, 7:06 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں گزشتہ روز لوگوں کی طرف سے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

وہیں اس احتجاج کے جواب میں بجلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹاون میں رہائش پزیر لوگ قریباً ساٹھ فیصد بجلی غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

بجلی محکمے کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد مقبول اہنگر نے کہا 'لوگوں کو احتجاج کرنے کے بجائے بجلی کا منصفانہ استعمال کرنا چاہیے'۔

'احتجاج کے بجائے لوگ محکمہ کا تعاون کریں'

ان کا کہنا ہے 'ترال ٹاون میں ایگرمینٹ لوڈ سے زیادہ 66 فیصد بجلی سپلائی کرنی پڑ رہی ہے، جسکی وجہ سے ہم لوڈ میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کی آب و ہوا میں ترقی کی خوشبو آرہی ہے'

محمد مقبول اہنگر نے بتایا کہ محکمہ ایک کارپوریشن میں تبدیل ہوا ہے اور ہمیں اعلی حکام کو آمدنی اور خرچوں کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں تاکہ سرما کے دوران علاقے میں بجلی بحران نہ پیدا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details