اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - یو ٹی انتظامیہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ترال عوام کا روزگار کھیتی باڑی سے چلتا ہے اور اگر علاقے کے نالوں کا پانی دوسرے علاقوں میں پہنچایا گیا تو علاقے کی سینکڑوں کنال اراضی بے کار ہوجائیں گی'۔

محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 5, 2021, 7:31 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ اس دوران مانچھامہ ،کہلیل، ناگہ بل، باگندر اور کئی علاقوں کے لوگوں نے مانچھامہ میں اکٹھہ ہو کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے 'محکمہ علاقے کے نالوں کا پانی پائی پاس کر کے دوسرے علاقوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کی سینکڑوں کنال اراضی بے کار ہوجائیں گی'۔

لوگوں کا کہنا ہے 'علاقے میں عوام کا روزگار کھیتی باڑی سے چلتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو علاقے کے لوگ بے کار ہو جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
نوجوان 'ہارٹ اٹیک' کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟

لوگوں نے مزید بتایا 'وہ اپنی آراضی کو بنجر یوتے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے یو ٹی انتظامیہ سے اس منصوبے کو بند کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ورنہ ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details