جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکمل طور سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔
لاک ڈاؤن پر ترال کے باشندے مکمل طور سے عمل پیرا ہیں لیکن عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ترال کے باشندوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مرحلہ وار طریقوں سے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کی گزارش کی ہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب گھریلو اسباب میں کمی پیدا ہورہی ہے اور عید لفطر سے قبل ضروری خریداری کے لیے دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔