اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال نانر کی آبادی دیہی ترقی محکمے سے نالاں - ای ٹی وی بھارت

مقامی گوردوارہ کمیٹی کے سربراہ نرمل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارک کے لیے منظور رقومات میں محض دس ہزار روپے صرف کیے گئے ہیں اور اسکے بعد کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

People of Naner up in Arms against Rural development department
ترال نانر کی آبادی دیہی ترقی محکمے سے نالاں

By

Published : Sep 10, 2020, 8:12 PM IST

دور دراز دیہات میں جامع تعمیر وترقی کے لیے اگرچہ دیہی ترقی محکمے کے پاس کہنے کو تو بہت سی اسکیمیں ہیں لیکن زمینی سطح پر صورتحال انتہائی خراب ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع نانر گاؤں میں محکمہ دیہی ترقی نے مقامی گردوارے کی پارک کی تعمیر وتجدید کے لیے پچاس ہزار روپے واگزار تو کیے لیکن زمینی سطح پر ان رقومات کو منصفانہ طریقے سے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے جسکی وجہ سے مقامی آبادی دیہی ترقی محکمے کے خلاف سخت نالاں نظر آ رہی ہے۔

ترال نانر کی آبادی دیہی ترقی محکمے سے نالاں
مقامی گوردوارہ کمیٹی کے سربراہ نرمل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارک کے لیے منظور رقومات میں محض دس ہزار روپے صرف کیے گئے ہیں اور اسکے بعد کچھ نہیں کیا گیا ہے۔جبکہ گوردوارہ کمیٹی کے خزانچی کرشن سنگھ نے بتایا کہ پارک کی تعمیر وتجدید کے لیے کمیٹی نے کافی جدوجہد کی اور دیہی ترقی محکمے سے رابطہ کر کے پچاس ہزار روپے واگزار کرائے لیکن نہ جانے محکمے نے کام کو ادھورا کیوں چھوڈا!مقامی لوگوں کی فریاد ہے کہ گوردوارہ کی پارک کے لیے کام کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details