پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دور افتادہ گاؤں جدوال کے گورنمنٹ مڈل بوائز اسکول اور گورنمنٹ بوائز اپر پریمئر اسکول کے اساتذہ کے تبادلہ پر مقامی لوگ اور طلبہ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال کے بیچ میں اساتذہ کے تبادلہ سے بچوں کی تعلیم پر اثر پڑے گا۔ وہیں پلوامہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسر محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ یہ قدم مقامی لوگوں کی شکایت پر ہی اٹھایا گیا ہے۔ اسکول کے سابق ٹیچروں نے اسکول کو پنچایت بنا دیا تھا، اسی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ Jandwal People on Education Dept
واضح رہے کہ جدوال کے گورنمنٹ مڈل بوائز اسکول اور گورنمنٹ بوائز اسکول کو کئی برس قبل ضم کیا گیا تھا۔ انضمام کے بعد اسکول میں کل آٹھ اساتذہ بطور ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں ابھی تقریباً 79 طلبہ زیر تعلیم ہے، تاہم محکمہ ایجوکیشن نے تمام 8 اساتذہ کا تبادلہ کردیاTeachers Transfers۔ محکمہ کے فیصلے کے خلاف مقامی لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔'