صوفی گنڈ ترال میں زیارت گاہ تک زیر تعمیر سڑک کا معاملہ دو دیہات میں نزاع کا باعث بنتا جا رہا ہے، کیونکہ آج صوفی گنڈ کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ مقامی گاؤں خانہ گنڈ کے لوگوں نے سڑک کے معاملے پر ناراض ہو کر گزشتہ شام ان کے سیب کے باغات تہیہ تیغ کیے اور مقامی زیارت گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کو امداد فراہم کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔