پلوامہ:ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں سال در سال اضافہ ہو رہا ہے،وہیں جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح فیصد ملک کی باقی ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔تاہم جموں و کشمیر میں کچھ صنعتی ادارے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان صنعتی اداروں کو فروغ دینے کی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے بے روزگاری میں بہت حد تک کمی آ سکتی ہے۔Unemployment Rate in JK
ضلع پلوامہ کے اکھو گاؤں جس سے وزیراعظم نریندر مودی نے پینسل ولیج کا خطاب بھی دیا میں کئی ایسے صنعتی مراکز موجود ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما رہے ہیں۔ تاہم ان صنعتی مراکز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے وادی کے بت روزگار نوجوان اپنا روزگار کما سکے گے۔Oukhoo village Pencil Village of Kashmir
ضلع اکھو گاؤں یا پھر پنیسل ولیج پورے ملک کا واحد گاؤں ہے جہاں سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پینسل کا خام مال تیار کیا جاتا ہے جس کو پھر ملک اور دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہیں۔
ایسے کارخانوں سے مقامی و غیر مقامی نوجوان خواتین اور مرد روزگار کمانے کے اہل بن رہے ہیں جو ملک کے علاوہ جموں کشمیر خاص کر ضلع پلوامہ کے لیے باعث مسرت بات ہے۔