پلوامہ:وادی بھر میں جہاں تہواروں کے دوران خوردنی اشیا کی قیمتیں عروج پر ہوتی ہے، جبکہ تہواروں کے دوران قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے مختلف محکمے کام کر رہے ہیں، وہی محکمہ خوراک بھی اپنی کاروائیاں زور و شور سے جاری رکھتے ہوئے محمکہ کی جانب سے منافع خوری کرنے والے دوکان داروں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ عیدالاضحی کے سلسلے میں محمکہ خوراک حرکت میں آگیا ہے اور اس دوران محمکہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں تقریباً 1.50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس ضمن میں محمکہ خوراک کے ضلع افسر مشتاق احمد نے بتایا کہ تہواروں کے دوران اکثر یہ شکایتیں موصول ہوتی ہے کہ بازاروں میں قیمتیں آسمان چھو رہی ہے۔ جس کے پیش نظر محمکہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ٹیموں کو تشکیل دیا تاکہ عام لوگوں کو منافع خوری سے بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:Eid Ul Adha 2023 تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، انجمن اوقاف
Shopkeepers Collect Excess Amount زائد رقم وصول کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں عید الاضحی کے پیش نظرمحمکہ خوراک حرکت میں آگیا ہے۔ اورزائد رقم وصول کرنے والے دوکانداروں پر محمکہ کی جانب سے جرمانہ عائد جارہا ہے۔
زائد رقم وصول کرنے والے دوکانداروں پر جرمانہ عائد
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران تقریباً 1.50 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ وہی دوسرے جانب اوقات کمیٹی پلوامہ نے قدیم عید گاہ میں نماز عید 8 بجے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیدالاضحی کے سلسلے میں محمکہ خوراک حرکت میں آگیا ہے اور اس دوران محمکہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں تقریباً 1.50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عیدوں کے موقع پر وادی بھر میں خوردنی و دیگر اشیا کی قیمتیں عروج پر ہوتی ہے۔