اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصول

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں رہنما خطوط کی خلاف ورزی خاص کر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

پانپور: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصول
پانپور: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصول

By

Published : Jul 20, 2020, 6:57 PM IST

جنوبی کشمیر میں تحصیل انتظامیہ پانپور اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور کی گئی کارروائی کے تحت ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

قصبہ پانپور میں مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری نہ کرنے والے راہگیروں اور ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جس دوران ماسک نہ پہننے والے راہگیروں خصوصا ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

اس دواران ایس ایچ او پانپور نے کہا کہ ’’آئے روز کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں اس مہلک وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد بھی کافی بڑھ رہی ہے جو باعث تشویش ہے۔‘‘

پانپور: ماسک نہ پہننے پر عوام سے جرمانہ وصول

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری کا علاج دریافت نہیں ہوا ہے اور ’’احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔‘‘

پولیس کی جانب سے عوام سے بلا وجہ اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور نکلنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔

دریں اثناء، انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details