جموں خطے کے ریاسی علاقہ میں بھارت رکھشا منچ نامی تنظیم کے ذریعے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جہاں اہالیان وادی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عوام نے ایک پرامن احتجاج کیا۔
پرامن ریلی خانقاہ فیض پناہ سے لیکر مین مارکیٹ تک نکالی گئی۔ جلوس کی قیادت سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق احمد ترالی کر رہے تھے جنہوں نے کہا کہ ایک مسلمان قطعی طور پر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ایل جی انتظامیہ کو چاہیے کہ بھارت رکشا منچ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔