پلوامہ:’’عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے انتخابات ضروری ہیں۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو انتخابات میں دیری کیوں کی جا رہی ہے؟‘‘ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی چیئرمین، پلوامہ، باری اندرابی نے پلوامہ میں منعقدہ پارٹی کنونشن کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔PDP holds Convention in Pulwama
قبل ازیں، پلوامہ ضلع میں پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی پارٹی کو زمین سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے محنت کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ PDP on JK Assembly Election