ترال:سب ضلع ترال میں آج پی ڈی پی کو اس وقت ایک جھٹکا لگا جب پارٹی کے ایک سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے پارٹی کو خیرباد کہا، اگرچہ فوری طور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پی ڈی پی کو خیرباد کہنے کے پیچھے کیا وجوہات رہی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موصوف آنے والے وقت میں بھاجپا یا الطاف بخاری والی اپنی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے منظور احمد گنائی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں حالات کا جو تقاضا تھا اسی لیے انہوں نے پی ڈی پی کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پی ڈی پی نے آپ کو ایک شناخت دی، منظور گنائی نے بتایا کہ کوئی پارٹی کسی کو شناخت نہیں دیتی ہے بلکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔