جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں پی ڈی ڈی ملازمین نے محکمہ بجلی کی نجکاری Protest on PDD Privatization کے خلاف احتجاج کیا۔
پلوامہ میں محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج ہڑتال میں محکمہ بجلی کے مستقل ملازمین سمیت یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین PDD Employees Staged Protest نے بھی شرکت کی۔
احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا کہ محکمہ کی نجکاری انجام دیے جانے سے قبل ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقل سمیت یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کے مسائل برسوں سے التوا میں ہیں، انکے مطابق، مسائل کے حل میں محکمہ سمیت انتظامیہ کے افسران لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے محکمہ بجلی کی نجکاری کا فیصلہ سنہ2019 میں لیا تھا، احتجاجی ملازمین کے مطابق اُس وقت سرکار نے ملازمین کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ان کے سروس رائٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں:PDD Protest In Pampore:محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے محکمہ کی نجکاری کے خلاف احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔