اردو

urdu

ETV Bharat / state

Daily Wagers Protest: یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کا احتجاج

محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے 72گھنٹے تک کام چھوڑ ہڑتال شروع کرکے انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو پورا کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

Daily Wagers Protest: یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج
Daily Wagers Protest: یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Nov 22, 2021, 5:31 PM IST

وادی کے بیشتر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عاضی ملازمین نے محکمہ بجلی کے مقامی دفتر کے احاطہ میں احتجاج مظاہرہ کیا۔

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کے افسران نے سال 2019 میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) نے عارضی ملازمین کے حق میں چند سفارشات کو منظور کیا تھا جسے ان کے مطابق ’’عرصہ دراز گرزنے کے باوجود لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی فوت یا عمر بھر کے لیے معذور ہونے والے عارضی ملازمین کے اہل خانہ کو منظور شدہ ایس آر او 43کے تحت راحت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:DIG South Visits Pulwama: جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی کا پلوامہ دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ملازمین نے وادی بھر میں 72گھنٹوں کے لیے کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے، انکے مطابق اگر انکے دیرینہ مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ ہڑتال میں مزید توسیع کے علاوہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details