ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج ضلع پلوامہ میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انھوں نے کہا کہ ضلع میں کووڈ 19 کی صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے جو یہاں کے عوام کے لیے راحت کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے ضلع کے لوگوں نے کافی تعاون کیا ہے جو تعریف کے قابل ہے۔ ضلع میں تمام تر سہولیات موجود ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوٸی ضرورت نہیں ہے۔
کووڈ 19 کو شکست دینے کے غرض سے ضلع کے ڈسٹرکٹ اسپتال کو انہوں نے پہلے ہی کووڈ 19 اسپیشل اسپتال میں تبدیل کیا ہے جہاں مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں 575 بیڈز، اسپیشل آکسیجن سپلاٸی کے ساتھ قائم کیے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان بیڈز کی سہولیات کو بڑھا کر 1250 سے 1300 تک کیا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب ضلع میں 250 کے قریب سرولانس ٹیمیں بھی موجود ہے جو ضلع کے ہر علاقے میں کووڈ مریضوں کو دیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔