وادی کشمیر میں جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں عوام کو مختلف قسم کے نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے کے لوگوں نے ایک مریض کو کندھوں پر اٹھا کر مورن پہنچایا۔
مریض کو کندھے پر اُٹھاکر ہسپتال لے جانے پر مجبور لوگ ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع پر ڈوڑرہ علاقے سے ابھی تک ضلع ہیڈ کوارٹر سے رابطہ والے سڑک سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے۔
اس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے ایک بیمار کو اپنے کندھوں پر اُٹھاکر علاج کی غرض سے مورن لایا۔
اس کے بعد وہاں سے لوگوں نے رضاکارانہ طور گاڑی فراہم کی اور اسکے بعد پھر مریض کو ضلع ہسپتال پہنچایا۔
وہیں علاقے کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ ان کے علاقے کی سڑک سے جلد از جلد برف ہٹانے کا کام شروع کریں تاکہ لوگوں کو آسانی ہو سکے۔