اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ڈمپنگ یارڈ کے خلاف زعفران کے کاشتکاروں کا احتجاج - زعفرانی کھیتوں سے متصل زمین میں ڈمپنگ یارڈ

ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور کے زعفرانی کھیتوں سے متصل زمین میں ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے پر زعفران کے کاشتکاروں نے پلوامہ اور پانپور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ کاشتکاروں کے مطابق اس سے زعفران کی فصل پر مضر اثرات مرتب ہوں گے اور کسانوں کا نقصان ہوگا۔

patal bagh pampore farmers protest against dumping site project on zaffron land
پلوامہ: ڈمپنگ یارڈ بنانے پر زعفران کے کاشتکاروں کا احتجاج

By

Published : Feb 27, 2021, 4:12 PM IST

زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جہاں انتظامیہ کافی سنجیدہ ہے اور زعفران سے وابستہ کسانوں کو ہر طرح اور ہر سطح پر مدد فراہم کر رہی ہے وہیں، پلوامہ اور پانپور انتظامیہ کی جانب سے زعفرانی کھیتوں سے متصل ڈمپنگ یارڈ بنانے پر انتظامیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور کے کسانوں نے پلوامہ اور پانپور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتل کے زعفرانی کھیت میں ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے کی وجہ سے زعفران کی فصل پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے کسانوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

پلوامہ: ڈمپنگ یارڈ بنانے پر زعفران کے کاشتکاروں کا احتجاج

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ اس ڈمپنگ یارڈ کو رعفرانی کھیت سے دور دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ زعفران کی پیداوار پر مضر اثرات مرتب نہ ہو۔

کسانوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کے بیشتر افراد اسی فصل سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ اگر یہاں ڈمپنگ یارڈ بنایا جاتا ہے تو بدبو کی وجہ سے ایک تو کسانوں کے لیے مشکل ہو جائے گی، وہیں اس بدبو سے پھیلنے والی بیماریوں سے پیداوار بھی ختم ہو سکتی ہے، جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار متأثر ہو سکتا ہے۔

کسانوں کے مطابق انتظامیہ سرکار کی ہی زمین پر ڈمپنگ یارڈ بنانا چاہتی ہے لیکن اگر اس زمین پر کوٸی ایسی چیز تعمیر کی جائے جس سے زعفران پر کوٸی برا اثر مرتب نہیں ہوگا تو کسانوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

کسانوں نے کہا کہ زعفران ایک ایسا پھول ہے جو کشمیر کی پہچان ہے اور کشمیر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے لیکن اگر اس خوبصورت زمین پر ڈمپنگ یارڈ بنایا گیا تو یہ زعفران کے علاوہ کشمیر کی خوبصورتی میں بھی بدنما داغ لگے گا۔ وہیں، زعفران کے پیداوار میں بھی کمی آسکتی ہے جس سے کسانوں کے روزگار پر اثر پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details