جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ اونتی پورہ میں آج صبح ایک پیرا ملٹری جوان نے خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 185 بٹالین گروپ سینٹر لیتہ پورہ میں تعینات ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ہے۔
فوری طور پر خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت بھوپیندر سنگھ ساکن راجستھان کے بطور کی گئی ہے۔