اردو

urdu

ETV Bharat / state

شطرنج کا کھیل بچوں کو ذہین بناتا ہے

پورٹس آفسر محمد اشرف شاہ نے بتا یا کہ،یہ ٹورنامنٹ پچھلے تین دنوں سے پنچایتی حلقوں میں چل رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ضلعی سطح پر کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔

شطرنج کا کھیل بچوں کو ذہین بناتا ہے

By

Published : Aug 1, 2019, 8:09 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں زونل فیزیکل ایجوکیشن پلوامہ کی جانب سے 24 پنچایت حلقوں کے مختلف اسکولوں کے طلبا کیلئے شطرنج اور کیرم ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں تقریبا 480 طلباء نے شرکت کی۔

شطرنج کا کھیل بچوں کو ذہین بناتا ہے

مختلف اسکولوں کے طلباء کے علاوہ محکمہ اسپورٹس کے اعلی افسران بھی پروگرام میں موجود رہے۔

واضح رہے کہ شطرنج کا کھیل، ذہنی آزمائش کیلئے مشہور ہے اور اسکی مہارت رکھنے والے انتہائی ذہین مانے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے طلبا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ کھیل کود سے طلبا تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مشغولیات کا لطف بھی اٹھاسکھیں گے اور زندگی میں آگے بڑ سکھیں گے'۔

ویڈیو دیکھیں، شطرنج کا کھیل بچوں کو ذہین بنا ہے

اسپورٹس افسر محمد اشرف شاہ نے بتا یا کہ،یہ ٹورنامنٹ پچھلے تین دنوں سے پنچایتی حلقوں میں چل رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ضلعی سطح پر کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں شطرنج اور کیرم کی جانب دلچسپی بڑھانا تھا تاکہ ان کی ذہانت میں اضافے ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details