جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس سروس کی جانب سے منعقدہ دو روزہ پین کیک چمپیئن شپ کا آج فائنل میچ بوائز ہائیر سکنڈری اسکول پانپور میں کھیلا گیا۔
پلوامہ: دو روزہ پین کیک چمپیئن شپ اختتام پذیر اس چمپیئن شپ میں ضلع پلوامہ کے تقریباً دو سو سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چمپیئن شپ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے اور ان کی جسمانی نشونما کو برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے یہ چیمپیئن شپ منعقد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے ایام میں ہمارے نوجوان گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا جسم سست اور کمزور ہو جاتا ہے، ان نوجوانوں میں کھیل کود کی طرف جوش و جذبے کو فروغ دینے کے لیے ایسے پرواگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں نے پولیس اور فوج کے علاوہ انتظامیہ کے ایسے اقدامات کی سراہانا کرتے ہوئے کہا کہ آگے بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ نوجوان بری عادات سے بچ کر کھیل کود کی طرف راغب ہو سکیں۔
چمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین اور فوج کے افسران کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔