پامپور:پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اونتی پورہ قتل معاملے کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو 8 جنوری شام قریب ساڑھے پانچ بجے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ روضی جان زوجہ مظفر احمد گنائی ساکن کدلہ بل پامپور نامی ایک خاتون جس کی عمر قریب چالیس برس ہے، کو اہلخانہ نے سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا۔Police Crakes Murder Case Of Woman Daeth
پولیس بیان میں کہا گیا کہ ’چونکہ ابتدائی طور پر لگتا تھا کہ موت مشکوک حالت میں واقع ہوئی ہے لہذا پامپور پولیس نے طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ174 کے تحت موت واقع ہونے کی اصلی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کیں‘۔Woman Died In Pampore Under Mysterious Circumstances
ان کا کہنا تھا کہ کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ایس ڈی پی او پامپور کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی اور تحقیقات کو فوری طور پر شروع کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران مذکورہ خاتون کے کئی اہلخانہ بشمول شوہر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا گیا۔کچھ اہلخانہ کی تفتیش کے دوران تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ خاتون کے دیور الطاف احمد گنائی سے مزید پوچھ تاچھ کی۔بیان میں کہا گیا کہ ’دوران پوچھ تاچھ اس نے مذکورہ خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ چونکہ وہ (ملزم کی بھابھی) گھر میں اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے شور مچایا‘۔Brother In Law Kills Sister In Law In pampore