اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seal Cricket Tournament Awantipora: سیل پریمئر لیگ، پتل باغ پونپور کے نام - سیل پریمیر کرکٹ لیگ

تین ماہ سے جاری سیل پیرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پتل باغ پانپور نے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ Seal Cricket Tournament Concludes

سیل پریمئر لیگ، پتل باغ پونپور کے نام
سیل پریمئر لیگ، پتل باغ پونپور کے نام

By

Published : Oct 17, 2022, 5:15 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سیل، اونتی پورہ میں گزشتہ تین ماہ سے جاری ’’سیل پریمیر کرکٹ لیگ‘‘ کا فائل میچ پتل باغ پانپور اور زونی مر سرینگر کی تیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پتل باغ کی ٹیم نے زونی مر سرینگر کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ Pampore team wins Seal Cricket Tournament

سیل پریمئر لیگ، پتل باغ پونپور کے نام

فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے مقامی باشندوں سمیت مختلف علاقوں سے آئے کرکٹ شائقین نے شرکت کی۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کو ایسے نوجوانوں پر فخر ہیں جو آج کے اس دور میں بھی کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں اور باقی غلط کاموں سے خود کو دور رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ Seal Cricket Premier League at Awantipora

بعد ازاں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فائنل میچ، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر علاقے کی اوقاف کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details