اردو

urdu

ETV Bharat / state

گراں فروشی کے الزام میں پانپور کا پولٹری یونٹ سیل - جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور

گراں فروشی کے الزام میں جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں پولیس نے ایک پولٹری یونٹ کو سیل کر دیا۔

گراں فروشی کے الزام میں پانپور کا پولٹری یونٹ سیل
گراں فروشی کے الزام میں پانپور کا پولٹری یونٹ سیل

By

Published : May 22, 2020, 6:08 PM IST

عید الفطر سے قبل گراں فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں انتظامیہ نے ایک پولٹری یونٹ کو سیل کر دیا ہے۔

نمائندے کے مطابق پونپور کے فرستہ بل علاقے میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ایک پولٹری یونٹ پر چھاپہ مارا جس دوران وہاں آٹھ سو کلو گرام مرغے ضبط کیے گئے جن کو یونٹ ہولڈر نے مبینہ طور ناجائز منافع خوری کے لیے اسٹاک میں رکھا تھا۔

انتظامیہ نے ان مرغوں کو بازار میں سرکاری نرخنامے کے مطابق بیچنے کے احکامات صادر کیے جبکہ گوشت کو منہ مانگے داموں فروخت کرنے والے قصابوں سے پندرہ ہزار پانچ سو کی رقم جرمانہ کے طور وصول کی گئی۔

عوام نے عید الفطر سے قبل پانپور میں ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details