اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی - ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کئی ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔

پانپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
پانپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

By

Published : Mar 22, 2021, 11:42 AM IST

ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں پولیس نے کدلہ چوک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم وی ایکٹ کے تحت کئی ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔

پانپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

پولیس اسٹیشن پانپور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ بغیر لائسنس یا ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں اور دیگر ضروری دستاویز کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں پانپور پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ پانپور پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

وہیں، پولیس نے قصبہ پانپور میں ٹریفک کی نقل و حمل کو استوار بنانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details