اردو

urdu

ETV Bharat / state

پامپور: راشن نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے 'مشین سسٹم ختم کریں تاکہ عام لوگوں کو راشن خاص کر چاول حاصل کرنے میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

انتظامیہ کے خلاف احتجاج
انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 18, 2021, 8:28 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کدلہ میں آج لوگوں نے اُس وقت انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جب وہ چاول سٹور پر چاول لانے کے لۓ پہنچے اور انہیں راشن نہیں ملا۔

سٹور کیپر نے عوام کو یہ کہہ کر راشن نہیں دیا کہ جس مشین کے ذریعے سے چاول حاصل کرنے والوں کا اندرآج کیا جاتا ہے وہ مشین ہی خراب ہے۔

انتظامیہ کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے 'یہ مشین سسٹم ختم کریں تاکہ عام لوگوں کو راشن خاص کر چاول حاصل کرنے میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

انہوں نے کہا کہ سٹور کیپر کا بھی کوٸی قصور نہیں ہے کیونکہ نیٹورک نہ ہونے کے سبب وہ مشین کام نہیں کر رہی ہے۔ جس کےذریعے سے راشن حاصل کرنے والے لوگوں کا اندرزآج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
لاوے پورہ تصادم: 'لواحقین کو لاشیں واپس کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس مشین سسٹم کو ختم کیا جاۓ تاکہ عام لوگوں کو راشن حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details