پانپور پولیس نے منگل کو نیشنل روڈ سیفٹی ماہ پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے پولیس سٹیشن پانپور سے ایک ریلی نکالی جو قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے گزری۔
ریلی میں شریک پولیس افسروں اور دیگر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڑس اٹھائے ہوئے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف تحرریں رقم کی گئی تھیں۔
ریلی کے دوران قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو صحیح اور محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں جانکاری کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ان میں پوسٹرس بھی تقسیم کیے گئے۔