پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی کسان آج کل دھان کی پنیری کی نرسریاں بنانے میں مصروف Paddy Seedling Season in Pulwama ہیں۔رواں برس بارشیں کم ہونے سے کسانوں میں تشویش کی لہر ہے۔کسانوں کے مطابق آبپاشی نہر پر ناجائز قبضہ سے دھان کے کھیت آبپاشی سہولیات سے محروم ہورہے ہیں۔ کسانوں کے مطابق کم برفباری اور بارشوں سے دھان کی پنیری لگانے میں مشکلات درپیش ہیں۔کسانوں نے کہا کہ آبپاشی نہر پر ناجائز قبضہ کی وجہ سے دھان کے کھیتوں میں پانی میسر نہیں ہو رہا ہیں۔کسانوں نے کہا انتظامیہ سے اس حوالے سے کچھ سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تاکہ دھان کی کھیتی میں مشکلات پیش نہ آئے۔
اس حوالے سے محمکہ زراعت کے سی اے او پلوامہ محمد اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 90 فیصد بارشیں کم ہوئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ خشک سالی جیسے صورتحال ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں محمکہ زراعت کے سی اے او پلوامہ محمد اقبال نے بات کرتے کہا کہ رواں سال 90 فیصد کم بارشییں ہوئی ہے، ابھی تک خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ خشک سالی جیسے صورتحال ہوسکتی ہے لیکن کسانوں کو محمکہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھان کی پنیری وہاں لگائے جہاں پانی میسر ہو۔