پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں واقع اکمل اسکول کے احاطہ میں پولیس اور سوشل فارسٹری محکمہ کے تعاون سے انسداد منشیات اور شجرکاری کے حوالے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میںں ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے، جبکہ اسٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی اور ایم سی ترال کے صدر منظور خان کے علاوہ پولیس اور سوشل فارسٹری محکمہ کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقرنین نے کہا کہ موجودہ وقت میں منشیات نے پوری وادی میں قبضہ جمایا ہے وہ ہم تمام کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور اگر بروقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر سکتی ہے، اس لیے سماجی سطح پر انسداد منشیات کے حوالے سے مہم چلانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے سیول سوسائٹی کے علاوہ مذہبی رہنماؤں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے ۔