اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم کتاب کے موقع پر سمپوزیم کا اہتمام

سمپوزیم کا افتتاح کالج کے پرنسپل فاروق احمد میر نے کیا اور افتتاحی تقریب کے دوران انگریزی لٹریچر میں ولیم شیکسپئر کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

symposium
سمپوزیم کا انعقاد

By

Published : Apr 24, 2021, 10:22 PM IST

عالمی یوم کتاب اور یوم وصال ولیم شیکسپیئر کے موقع پر آج ڈگری کالج ترال میں ایک آن لائن سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے طلبا نے شرکت کی۔

سمپوزیم کا افتتاح کالج کے پرنسپل فاروق احمد میر نے کیا اور افتتاحی تقریب کے دوران انگریزی لٹریچر میں شیکسپئر کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔


کالج کے پروفیسر اسحاق احمد وانی نے ولیم شیکسپئر کی زندگی اور کمالات پر مفصل روشنی ڈالی۔ موصوف نے طلبا کو کتب بینی کا مشورہ دیا تاکہ ان کے ذہن کے دریچے وسعت پا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کشمیر: نوے کی تلخ یادیں تازہ

نظامت کے فرائض ڈاکٹر مختار احمد ڈار نے انجام دیے۔ طلبا نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے اس سمپوزیم کو ایک اچھی پہل قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details