اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awantipora Accident: دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک شہری ہلاک جب کہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ One Killed, Three Injured in Two Accidents in Awantipora

Awantipora Accident
دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

By

Published : Jun 11, 2022, 10:21 PM IST

اونتی پورہ :اطلاعات کے مطابق کھنہ بگ بارسو کے پاس ایک ٹرک نے پیدل چل رہے غلام محی الدین ساکن کھنہ بگ نام کا شخص کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پامپور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال روانہ کر دی ہے جس کے بعد لاش ورثا کو سونپی جائے گی۔ اس دوران بارسو پٹرول پمپ کے قریب ایک الٹو گاڈی زیر نمبر Jk05C. 6690 بے قابو ہوکر کھیت میں جاگری، جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

تینوں افراد کا تعلق لاڈی یار ترال سے بتایا جارہا ہے ان زخمیوں کو فوری طور پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد رخصت کیا گیا۔ پولیس نے دونوں معاملات کے بارے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Encounter in Pulwama: پلوامہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details