جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں گزشتہ شب ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
پلوامہ میں رہائشی مکان میں آتشزدگی
عبدالرحیم گنائی ساکنہ مورن کے گھر میں جوں ہی آگ نمودار ہوئی تو علاقہ کے لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم یہ مکان جلد ہی پوری طرح خاکستر ہوگیا۔ تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ آس پاس میں موجود دیگر مکانوں کو بچالیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گھر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم تب تک ایک مکان خاکستر ہوچکا تھا۔
عبدالرحیم گنائی ساکنہ مورن کے گھر میں جوں ہی آگ نمودار ہوئی تو علاقہ کے لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم یہ مکان پوری طرح خاکستر ہوچکا تھا۔ تاہم آس پاس میں موجود دیگر مکانوں کو بچا لیا گیا۔
علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ فائر سروس کو اطلاع دی تاہم ان کے آنے تک مکان پوری طرح تباہ ہوگیا تھا۔ جس پر مقامی لوگ فائر سروس پر برہم ہیں۔
اس دوران مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جس میں وہ کسی حد تک کامیاب رہیں۔