ترال:جنوبی کشمیر کے آری پل ترال میں آج علی الصبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ مکمل طور خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ صبح 5 بجے کے قریب ایک مقامی باشندے خضر محمد لون کے رہائشی مکان سے ظاہر ہوئی، جس نے ساتھ میں موجود ایک گاؤ خانے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔Fire in Tral
آگ اس قدر بھیانک تھی کہ خضر محمد کے مکان میں موجود ساز وسامان جل کے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس شھری کا مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے وہ انتہائی غریب ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ شھری کی مالی معاونت کرنے کی اپیل کی ہے۔