اونتی پورہ علاقے میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب راجپورہ نامی گاؤں میں ایک ٹریکٹر الٹ جانے سے ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ہلاک شدہ ڈرائیور کی شناخت راجپورہ کے معراج الدین راتھر ولد غلام نبی کے طور پرہوئی ہے۔

حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
ادھر حادثے کی خبر ملتے ہی جاں بحق ہوے شخص کے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔