اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، پانچ زخمی - One died and five injured

ہلاک شدہ بائک سوار کی شناخت تجمل مجید ولد عبد المجید ٹینگ ساکن بیجبہاڈہ کے بطور ہوئی ہے۔ جبکہ الٹو میں سوار نوبرا لداخ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

oad accident
سڑک حادثے

By

Published : Nov 1, 2020, 10:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ایک بائک سوار ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ کے نزدیک پیش آنے والا یہ حادثہ شام سوا چھ بجے پیش آیا، جب ایک ٹرک اور الٹو اور ایک بائک کے درمیان شدید ٹکر ہوا۔

ہلاک شدہ بائک سوار کی شناخت تجمل مجید ولد عبد المجید ٹینگ ساکن بیجبہاڈہ کے بطور ہوئی ہے۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ الٹو میں سوار نوبرا لداخ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وادی سے زعفران ختم ہو جائے گا؟


زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہوئے نوجوان کی لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔


حادثے کے متعلق اونتی پورہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details