اردو

urdu

ETV Bharat / state

IUST Awantipora: اونتی پورہ میں حضرت سید منطقیؒ کی سوانح حیات پر کانفرنس - حضرت سید منطقیؒ کی سوانح حیات پر کانفرنس

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں حضرت سید حسن منطقیؒ کی زندگی اور خدمات کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ نے سید منطقیؒ کے حالات زندگی اور علمی کمالات کے مختلف پہلو پر مفصل روشنی ڈالی۔ IUST Awantipora

اونتی پورہ میں حضرت سید منطقیؒ کی سوانح حیات پر کانفرنس منعقد
اونتی پورہ میں حضرت سید منطقیؒ کی سوانح حیات پر کانفرنس منعقد

By

Published : May 19, 2022, 7:18 PM IST

اونتی پورہ:اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج حضرت سید حسن منطقیؒ کی زندگی اور خدمات کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وادی کے معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے، جب کہ یونیورسٹی کے ڈین آوٹ ریچ کے سربراہ شبیر احمد بٹ، مرکز روحانیات کے پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی کے علاوہ مجاورین، علماء اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ IUST Awantipora

اونتی پورہ میں حضرت سید منطقیؒ کی سوانح حیات پر کانفرنس

اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ نے سید منطقیؒ کے حالات زندگی اور علمی کمالات کے مختلف پہلو پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت سید حسن منطقیؒ اپنے زمانہ کے بلند پایہ ولی ہونے کے ساتھ ساتھ علم منطق کے بڑے عالم تھے، جنہوں نے کشمیر میں اسلام کو پھیلانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ اس موقع پر سامعین نے موصوف سے چند سوالات بھی پوچھے اور مولانا نے تفصیل کے ساتھ مدلل جوابات دیے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مرکز روحانیات کے ڈائریکٹر پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی نے بتایا کہ آج کی کانفرنس کا مدعا یہ تھا کہ اونتی پورہ کے تاریخی قصبے میں مدفن اس عظیم بزرگ کے روحانی اور علمی کمالات کو عوام تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر شوکت حسین کینگ نے بتایا کہ حضرت سید حسن منطقیؒ کا مرقد مبارک آج بھی بلا لحاظ مذہب و مسلک مرجع خلائق ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس ولی کامل کا فیض آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اونتی پورہ: سکون کی آماجگاہ حضرت منطقی صاحب کی زیارتگاہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details