اردو

urdu

ETV Bharat / state

’بات چیت کے ذریعہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل ہو‘ - پلوامہ میں عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے بھارت-پاکستان کی دوستی کو خوش آئین قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک ایک میز پر آکر جموں و کشمیر اور دیگر مسائل کو حل کریں، اس میں نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ساؤتھ ایشیائی ممالک کی بھی بہتری ہے۔

omar abdullah on relationship between india and pakistan
نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ

By

Published : Mar 27, 2021, 6:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی سے ہی نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ اس سے پورے ساؤتھ ایشیائی ممالک کی بہتری ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ

انھوں نے دونوں ممالک کی دوستی کو خوش آئین قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ابھی دونوں ممالک کے درمیان خفیہ طور پر بات چیت چل رہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں بہت جلد ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب یہ دونوں ملک ایک میز پر بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کریں۔

این سی کے نائب صدر نے سرکاری ایجنسیوں کے سیاسی استعمال پر کہا کہ ہمارا تجربہ رہا ہے کی مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے کی صورت میں ہی ان انجنسیوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، لیکن ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ اس کا بھی مقابلہ کرینگے۔

عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ عوام کو اعتماد میں لانا حکومت کا کام ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر گورنر راج جاری ہے اس لیے لیفٹینیٹ گورنر اور ان کے افسران کا فرض بنتا ہے کہ یہاں کی عوام کو اعتماد میں لیکر انھیں بتائیں کہ ان کے لیے کیا بہتر سوچا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر پر کارکنان کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details