جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک 75 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا۔مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کے روز پلوامہ کے گاؤں ترچھل میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک بزرگ کو شدید زخمی کر دیا۔
ڈرائیور کی شناخت عبدالرشید ڈار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔