اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی افسران کا زعفران کھیت کا دورہ - پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے

ایک افسر نے کہا کہ دورے کا مقصد زعفران چنائی سے پہلے اس کھیت کے لیے آبپاشی کا معقول انتظام کرنا ہے تاکہ کھیت کو وقتی طور پر پانی دے کر پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

زراعتی افسران کا زعفران کیھت کا دورہ
زراعتی افسران کا زعفران کیھت کا دورہ

By

Published : Sep 27, 2020, 7:58 PM IST

قصبہ پانپور میں زعفرآن کی فصل کی چنائی کا سیزن صرف کچھ دن ہی دور ہے۔ ماہرین کے مطابق زعفرآن کے سیزن سے کچھ روز پہلے زعفرآن کی کھیتی میں آبپاشی کا ہونا بہت ہی ضروری ہے، جس سے پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

زراعتی افسران کا زعفران کیھت کا دورہ

اسی سلسلے میں آج محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے افسروں کی ایک ٹیم نے قصبہ پانپور میں واقع زعفرآن کے کھیت کا دورہ کر کے وہاں بورولز چلا کر زمین کے کچھ حصے کو پانی سے سیرآب کر دیا ہے۔ تاکہ زعفرآن کی پیداوار میں اضافہ ہو۔

ٹیم میں موجود ایک افسر نے کہا کہ دورے کا مقصد زعفرآن چنائی سے پہلے اس کھیت کے لیے آبپاشی کا معقول انتظام کرنا ہے تاکہ کھیت کو وقتی طور پر پانی دے کر پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ


مزکورہ افسر نے کہا کہ ان کے پاس ابھی پچاس سے زیادہ بُورولز تیار ہو چکے ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ اس بار زعفرآن کے کھیت کو بہترین طریقے سے آبپاشی کی جا سکتی ہے، جس سے پیدوار بڑے گا اور کسانوں کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کافی عرصہ گزرنے کے بعد اس سال ان بورولوں کو چالو کیا جا رہا ہے جو محکمہ کے لیے خاص کر کسانوں کے لیے باعث مسرت بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details