اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ’’برجینگ ایکسلینس اِن کارڈک نرسنگ پریکٹس‘‘ کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام

By

Published : Oct 6, 2021, 8:01 PM IST

سید منطقی میموریل نرسنگ کالج، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں بدھ کو تین روزہ ورکشاپ بعنوان ’’برجینگ ایکسلینس اِن کارڈک نرسنگ پریکٹس‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام

ورکشاپ کی افتتاح تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جب کہ اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر شکیل احمد رمشو اور منطقی نرسنگ کالج کی پرنسپل عصمت پروین کے علاوہ طلبہ کی خاصی تعداد بھی پروگرام میں شریک تھی۔

پروگرام کے دوران ماہرین نے معاشرے میں نرسز کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’نرسز ہمیشہ سے چلینجز کا مقابلہ کرتی آرہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’عام ایام میں مریضوں کی تیمارداری ہو یا کووڈ جیسی مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کی، نرسز نے ہر معاملے میں اور ہر وقت بہترین رول ادا کیا ہے۔‘‘

ورکشاپ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے نرسوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’نرسوں نے کووڈ19 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس وجہ سے کووڈ19 جیسی مہلک بیماری پر قابو پالیا گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی طرح کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے نرسوں نے بہترین طریقے سے کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details