ترال:جہاں آر اینڈ بی محکمہ دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تجدید ومرمت اور میکڈمایزیشن کر رہا ہے، وہیں ٹاؤن ترال سے محض چند سو میڑ کی دوری پر واقع نورآباد ترال کی سڑک نالے کا نظارہ پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف نورآباد بلکہ گامراج، بٹہ گنڈ اور ایک وسیع آبادی کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کو پہلے پی ایم جی ایس وائی اور بعد ازاں آر اینڈ بی محکمے نے اپنے تحت لیا ہے۔ پروجیکٹ بھی منظور ہوا ہے لیکن نہ جانے کیوں اس سڑک پر کام شروع نہیں ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش کے بعد سڑک کی خستہ حالی کے سبب لوگ گھروں سے باہر نہیں آسکتے ہیں جب کہ مسجد تک جانے میں بھی مشکلات آتے ہیں اور طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہیں۔