اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر مقامی منشیات فروش کی 'سب جیل' میں موت - non local drug peddler dies in Sub jail pulwama

ہلاک شدہ شخص کی شناخت ہرپندر سنگھ ولد ہربھجن سنگھ ساکنہ جوآڈی گرداس پور کے بطور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے منشیات کے ایک مقدمہ میں ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سب جیل پلوامہ میں بند کیاگیا تھا۔

غیر مقامی منشیات فروش سب جیل میں دم توڑ گیا
غیر مقامی منشیات فروش سب جیل میں دم توڑ گیا

By

Published : May 18, 2021, 5:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں ایک غیر مقامی قیدی، جو منشیات کے معاملے میں گرفتار ہوا تھا پلوامہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا سب جیل پلوامہ میں ایک ملزم بے ہوش پایا گیا۔ اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کی شناخت ہرپندر سنگھ ولد ہربھجن سنگھ ساکنہ جوآڈی گرداسپور کے بطور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے منشیات کے ایک مقدمہ میں ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سب جیل پلوامہ میں بند کیاگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تمام قانونی کارروائیوں کرنے کے بعد نعش کو کنبہ کے حوالے کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details