پلوامہ: سب ضلع ترال کے نالہ واتل آرا پر رابطہ پل کی عدم دستیابی سے رٹھسونہ کی آبادي کو سخت دقتوں کا سامنا ہے اور اس بارے میں انتظامیہ عوامی گزارشات کو نظر انداز کر رہی ہے جسکی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے اپنی زرعی اراضی کے بیچ ٹاؤن سے ملانے کے لیے اپنی قیمتی زمین وقف کی جسکے بعد راستہ تو بنایا گیا لیکن سوژل ون کے مقام پر ایک رابطہ پل کی عدم دستیابی سے سڑک کا بنیادی مقصد ہی فوت ہو گیا ہے۔ Non avalibility of bridge in Rathsuna tral
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عوام کو آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پیدل ہی نالہ پار کر کے زندگی گزارنی پڑ رہی ہے اور جب نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہو تو پھر صورتحال انتہائی خطرناک ہو جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے کئی بار حکام کو مطلع کیا لیکن انہیں یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاسل نہیں ہوا۔ Rathsuna tral without Bridge