ترال (پلوامہ):ٹرایبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خانہ بدوش طبقے کے مال مویشیوں کے لیے جہاں مفت ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں منگل کے روز ترال میں بکروال خانہ بدوشوں نے ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر ایک خاموش احتجاج درج کیا اور مانگ کی کہ انہیں فی الفور ٹرانسپورٹ فراہم کیا جائے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ موسم میں ہوئی تبدیلی کے پیش نظر انہیں اپنے مال و مویشی کے ساتھ اب جموں کا رخ کرنے پڑے گا تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ترال کے جن بہکوں میں ان کی بھیڑ بکریاں ہیں وہاں برفباری ہوئی ہے اور شدید سردی ہونے سے بھیڑ بکریاں ہلاک ہونے کا اندیشہ ہیں۔
میڈیا کو روداد سناتے ہوئے ان خانہ بدوش افراد کا کہنا تھا کہ محکمہ شیپ کے آفیسران نے ان کو پہلے بتایا کہ انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کیا جائے گا لیکن کافی وقت ہوگیا ہے محکمہ گاڑیوں کا انتظام نہیں کر سکا جبکہ بہکوں میں برف باری ہوئی ہے اور شدید سردی سے اب ان کا مال ہلاک ہو سکتا ہے مگر محکمہ کے آفیسران اس بارے میں سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔