پلوامہ:ایک طرف انتظامیہ عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹس جلد ہی مکمل کرنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ زمینی سطح پر بڑے پروجیکٹس کا افتتاح بڑے طمطراق کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن بعد میں ’’رات گئی بات گئی‘‘ کے مصداق ان پروجیکٹس کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑا جا رہا ہے۔ Open Gym Park in Tral Area of South kashmir’s Pulwama District
ضلع پلوامہ میں ترال ٹاؤن سے محض ڈیڑھ کلومیٹر دور نئی بستی میں اپنی نوعیت کے پہلے ’’اوپن جم پارک‘‘ کا افتتاح گزشہ برس کیا گیا تھا اور عوام کے بیچ یہ تاثر دیا گیا کہ ترال کے نوجوان کے لیے یہ پروجیکٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اوپن جم پارک کی فنسنگ تو کی گئی لیکن بعد میں کام کچھ اسطرح رکا کہ اب تک شروع بھی نہیں ہوا جسکی وجہ سے لوگ بالخصوص نوجوان نسل مایوسی کے شکار ہو گئے ہیں۔ Tral Open Gym park not Completed yet