پلوامہ:ضلع پلوامہ کے کھلین اور پیرنار سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں آج کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی موبائل خدمات میسر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے طالب علموں کو بھی درس و تدریس کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔No mobile Internet Calling Facilities in Pulwama
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ان علاقوں میں آج تک کسی بھی ٹیلیکام کمپنی نے موبائل ٹاور نصب نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے ہزاروں افراد موبائل فون خدمات سے محروم ہیں۔ دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح بھارت کے کئی شہروں میں 5 جی موبائل خدمات لانچ ہونے کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں وادی کشمیر کے متعدد علاقے آج بھی ایسے ہیں جہاں سست رفتار انٹرنیٹ موبائل خدمات بھی عوام کو فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ Pulwama Village without Mobile Internet Service