اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Hockey Turf: عالمی سطح کی ہاکی ٹرف پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہاکی ٹرف پر اب تک ایک بھی میچ یا ٹورنامنٹ منعقد نہیں کیا گیا۔ Hockey Turf In Pulwama

عالمی سطح کی ہاکی ٹرف پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا
عالمی سطح کی ہاکی ٹرف پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا

By

Published : Nov 7, 2022, 12:47 PM IST

پلوامہ:وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا عالمی سطح کا ہاکی ٹرف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعمیر کیا گیا، تاہم کثیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی ہاکی ٹرف کا فائدہ کھلاڑیوں کو نہیں پہنچ پا رہا، کیونکہ معمولی کام کے لیے اسے التواء میں رکھا گیا ہے۔ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اس ہاکی ٹرف کی صاف صفائی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں ٹرف کو تر رکھنے کے لیے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے جس کے سبب ہاکی ٹرف پر کھیل سرگرمیاں نہیں ہو پا رہی ہیں۔ International Hockey Turf in South kashmir

عالمی سطح کی ہاکی ٹرف پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا

ہاکی ٹرف پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیکن جس مقصد کے لئے ہاکی ٹرف کو تعمیر کیا گیا ہے وہ مقصد ابھی تک یہاں پورا نہیں ہوا اور مقامی نوجوانوں خصوصاً ہاکی کھلاڑی بے صبری سے یہاں میچ یا ٹورنامنٹ کے انعقاد کا انتظار کر رہے ہیں۔ ستمبر 2020 میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ کے اپنے پہلے دورے کے دوران اس بین الاقوامی سطح کی ہاکی ٹرف کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ہال ہی میں اس کا افتتاح بھی کیا اور اس ہاکی ٹرف کو نوجوانوں کے نام وقف کیا۔ تاہم ٹرف کے لئے پانی کے چھڑکاؤ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کھیل سرگرمیاں نہیں ہو پا رہیں۔ No match played at Hockey Turf Pulwama

مقامی نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹرف پر پانی کا چھڑکاؤ ناگزیر ہے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ ’’پانی کے چھڑکاؤ کے بغیر ٹرف پر کھیلنا انتہائی مشکل ہے۔ کھیل کے دوران چوٹ لگنے اور زخمی ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔‘‘ اس کے علاوہ نوجوانوں نے کھیل کے میدان کی دیکھ بھال، صاف صفائی کے لیے عملہ تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ International Hockey Turf in South kashmir’s Pulwama District

مزید پڑھیں:Hockey Turf in Pulwama: بین الاقوامی سطح کی ہاکی ٹرف کا تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details