کورونا وبا کے دوران اگرچہ انتظامیہ نے وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں کورونا کرفیو نافذ کیا ہوا جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر اگرچہ وادی کے متعدد ہسپتالوں کو کورونا متاثرین کے لئے وقف رکھا گیا اور وہاں پر صرف کورونا متاثرین مریض کا علاج کیا جا رہا ہے وہیں وادی کے اکثر عام مریض علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
وادی کے دیگر ہسپتالوں میں ضلع پلوامہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی کورونا متاثرین کے لیے وقف کیا گیا ہے تاہم عام مریضوں کا علاج کروانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
اگرچہ انتظامیہ نے ضلع میں کورونا متاثرین کی تعدا میں اضافے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا تھا تاہم انتظامیہ نے دیگر مریض کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے اگرچہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ہے جہاں پر انتظامیہ نے ان مریضوں کا علاج بہم رکھا ہے تاہم ضلع ہڈکوٹر سے دور ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایمرجنسی میں وہاں پہنچتے پہنچتے بیمار کی جان بھی جا سکتی ہے۔