اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم - زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

جنوبی کشمیر کے ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث انتظامیہ سے سخت نالاں ہے۔Zradihard residents demand basic facilities

ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم
ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 8:51 PM IST

ترال، زراڈی ہارڈ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ (جموں کشمیر) :جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی جنوبی کشمیر کے کئی دہیات میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ضلع پلوامہ کے ترال ٹاؤن سے قریباً دس کلومیٹر کی دوری پر واقع زراڈی ہارڈ نامی گاؤں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محرومی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زراڈی ہارڈ، ترالے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی آبادی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق گاؤں کی خستہ حال رابطہ سڑک عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ رابطہ سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے تین سال قبل کام شروع کیا گیا جو ہنوز جاری ہے۔ لوگوں نے کہا: ’’بدقسمتی سے سڑک کی مرمت کا کام سست رفتاری سے چل رہا ہے جسکی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:South Kashmir Village Sans Basic Facilities: جنوبی کشمیر کا شاجن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندوں کے مطابق گاؤں میں بجلی کا نظام بھی ابتری کا شکار ہے کیونکہ علاقے میں نہ ہی بجلی کے کھمبے درست حالت میں ہیں اور نہ ہی بجلی کی ترسیلی لائنز۔ جسکی وجہ سے مقامی لوگوں خاص کر زیر تعلیم طلبہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ لوگوں نے پینے کے پانی کے حوالہ سے بھی شکایات کیں۔ لوگوں کے مطابق ’’گاوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی مقامی لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور خواتین کو کئی کئ کلومیٹر دور سے پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔‘‘ زراڈی ہارڈ، ترال کی آبادي نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا جائے تاکہ یہاں کے باشندوں کے مسائل میں کچھ حد تک کمی واقع ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details