پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmirکے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کی سرحد پر واقع آرم پورہ گاؤں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے۔ علاقے میں بجلی، پانی اور سڑکوں جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آرم پورہ، پلوامہ کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ پر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔No anganwadi centre in Arampora pulwama
آرم پورہ کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں راشن ڈیپو، آنگن واڑی سنٹر کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آرم پورہ گاؤں کو تین کلومیٹر دور ایک دوسرے گاؤں کے ساتھ منسلک رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے آرم پورہ میں آباد50 کنبوں کو راشن حاصل کرنے میں دقتیں پیش آتی ہیں۔Arampora pulwama residents demand Anganwadi centre
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو 3.50 کلوميٹر کا سفر طے کرکے چاول لانا پڑتا ہے جبکہ گاؤں میں آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے کے سبب یہاں کے بچے مرکزی اسکیموں سے محروم رہتے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی آبادی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انتظامیہ سے آرم پورہ علاقے کو دیگر دیہات سے منسلک رکھنے کے بجائے علاقے میں ہی آنگن واڑی سنٹر قائم کیا جائے تاہم انکے مطابق آرم پورہ کے باشندوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔Basic facilities in Arampora Pulwama